وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی عرب اور ایران تنازع میں ثالثی مہم کو خوش آیندہے،مسلم حکمرانوں کے متحد ہونے میں عالم اسلام کی ترقی کار از مضمر ہے

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم کی میڈیا سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 21:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی عرب اور ایران تنازع میں ثالثی مہم کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہاکہ مسلم حکمرانوں اور ممالک کا اتحاد ہی امت مسلمہ کے موجودہ مسائل کا واحد حل ہے ،تمام مسلم ممالک کو باہمی تنازعات کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے کرناچاہیے ، ایران سعودی عرب تنازع میں سعودی عرب کا پاکستان کو ثالثی کا مکمل اختیاردیناپاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ اس وقت عالم اسلام ہر طرح سے مشکلات کا شکار ہے, شام میں بشارالاسد مسلمانوں کو درندگی کا نشانہ بنارہاہے تو دوسری جانب کچھ قوتیں سعودی عرب میں مسلمانوں کے مرکز پر قبضے کی سازشوں میں مصروف ہیں ، برما کی زمین مسلمانان برما کے لیے تنگ کی جارہی ہے ،فلسطین میں صہیونیوں کے مظالم روز بروز بڑھتے جارہے ہیں اور کشمیر آزادی کو ترس رہاہے، ایسے میں تمام مسلم حکمرانوں کا اتحاد ناگزیر ہے اب وقت آچکاہے کہ باہم رنجشوں کا خاتمہ کرکے امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم میں جمع ہوکر عالمی مسلمان دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں ، انہوں نے کہاکہ عرب کا 34ملکوں کا فوجی اتحاد ایک اچھی کوشش ہے اس سے امت مسلمہ کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، انہوں نے کہاکہ عرب ایران تنازع میں پاکستان کی کارکردگی قابل فخرہے وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے جو ثالثی مہم کا آٖغاز کیاہے وہ خوش آیند اور عالمی امن کیلئے ایک بہترین کوشش ہے ، انہوں نے کہاکہ آج تک امت مسلمہ کو جو بھی نقصان پہنچ رہاہے اس کی سب سے بڑی وجہ باہم نااتفاقی اور رنجشیں ہیں عالم اسلام کے دشمن ہمیں اکائیوں میں تقسیم کرکے ہمارے خلاف پروپیگنڈوں اور سازشوں میں مصروف ہیں اسلئے امت مسلمہ کا اتحاد انتہائی ناگزیر ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے گروپوں کے انضمام کی کوششیں کو خوش آیندہیں جمعیت علماء اسلام کے تمام گروپوں کو ایک پلیٹ فارم میں جمع ہونا چاہیے،اور اسی طرح تمام مذہبی جماعتوں کو بھی ایک پلیٹ فارم میں متحدہوناناگزیر ہے، مذہبی جماعتوں میں تقسیم کے باعث مذہبی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے ،ا نہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن ایک اچھے اور سلجھے ہوئے سیاستدان اور جیدعالم دین ہیں ان کی قیادت میں اگر جمعیت کے تمام گروپ ایک ہوگئے تو اس کے انتخابات اور قومی سیاست میں اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :