ملکی ترقی کے لیے تاجروں کو معیاری اشیاء کی تیاری پر بھر پو ر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی، کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈاکاروباری طبقے اور صارفین دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہوگا، تاجر برادری اپنی مصنوعات کو پاکستان اسٹینڈرڈ کے مطابق لا کر نہ صرف ملک بلکہ غیر ملکی منڈیوں میں بھی مقابلے کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں

گور نرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ـــــــپاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کو خراج تحسین

منگل 19 جنوری 2016 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) صارفین کو معیاری اشیا ء فراہم کرنے والے تاجروں کے لیے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈایک بڑا اعزاز ہے۔ پاکستانی صارفین کو بااختیار بنانے اور تاجروں کا اعتماد بحال کرنے میں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈنہ صرف اہم کردار کررہے ہیں بلکہ پاکستان میں مصروف عمل مقامی اور ملٹی نیشنل کمپنیز کے درمیان صحت مندانہ مسابقتی ماحول کو پیدا کرنے میں بھی یہ ایوارڈ نہایت مدد گار ثابت ہورہے ہیں، ان خیالات کا اظہار گور نرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے پیغام میں کیا، جو انہوں نے پانچویں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈ کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں تاجروں کو ان کی انتھک محنت جدو جہد اور کامیابی پر ان کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے ایوارڈ کے منتظمین کو ان ایوارڈ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباددی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈ کا مقصد یہ ہے کہ معیاری اشیاء کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ نہ صرف مقابلے کا رحجان پیدا ہوگا بلکہ پاکستانی مصنوعات کو عا لمی مارکیٹو ں میں بھر پور پزیرائی بھی حاصل ہو ۔

(جاری ہے)

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ایوارڈ کاروباری طبقے اور صارفین دونوں کیلئے یکساں فائدہ مند ہوگااور تاجر برادری اپنی مصنوعات کو پاکستان اسٹینڈرڈ کے مطابق لا کر نہ صرف پاکستان بلکہ غیر ملکی منڈیوں میں بھی مقابلے کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں جس سے پاکستانی مصنوعات اور خدمات پر صارفین کا اعتماد بحال ہوگا۔

تقریب کا اہتمام کنزیومر س آئی پاکستان اور پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹیPSQCA ، منسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گورنمنٹ آف پاکستان نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔جس میں " اسٹینڈرڈ کی اہمیت " پر سیمینار بھی شامل تھا۔ تقریب سے اپنے خیرمقدی خطاب میں جناب عمر غوری CEO کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوار ڈ اورچیرمین کنزیومرز آئی پاکستان نے تمام معزز مہمانانِ گرامی کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈز خراج تحسین ہے ان تاجروں کیلئے جو کوالٹی کا معیار برقرار رکھ کر صارفین کے حقوق کا خیال کرتے ہیں اور نہ صرف بہترین پروڈکٹس بناتے ہیں ۔

سروسز فراہم کرتے ہیں بلکہ ہر حال میں اپنے معیار کو بھی قائم رکھتے ہیں ۔اسی وجہ سے یہ تاجر آج صارفین کی جانب سے پانچویں کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ2015 کے حقدار قرارپائے ہیں جس کے لیے یہ بھرپور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جناب وسیم وہرہ نے کوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ کے منتظمین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستانی تاجر صارفین کو بہتر اشیاء کی فراہمی کے لئے مزید کو ششیں بروئے کار لائیں گے ۔

جس سے ملک کی صنعت کا پہیہ تیز تر کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو ان کی کامیابی پر بھرپور مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے پاکستان فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے کو الٹی اسٹینڈرڈ ارایوارڈز کے منتظمین کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔ تقریب میں پاکستان اِسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے ممبر BOD جناب انجینئر ایم۔

اے۔ جبار نے اپنے خطاب میں کہا کے پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی ملک میں کوالٹی اسٹینڈرڈز کے فروغ کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کرتی رہی ہے۔ تقریب سے خطاب کرنے والوں میں ڈپٹی کمشنر ملیر کراچی دیدار حسین بلوچ، CEO دیوان سیمنٹ سید محمد انور ، GM لکی سمینٹ سید نصرت علی،CEO ون ایپل طاہر رضوی اور معروف بزنس مین جناب ابرار الدین شامل ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی جناب وسیم وہرہ نے ایوارڈ تقسیم کیئے ، ایوارڈ یافتگان میں پاکستان کی ترقی میں ترکی کے اہم کردار پر ترکی کے سفیر عزت معاب جناب صادق بابور گرجن کو ایوارڈ دیا گیا جس کو ان کے پروٹوکول آفیسر علی ہمایوں نے وصول کیا ۔ آخر میں مہمانانِ خصوصی ۔ گیسٹ آف آنرز ۔ و دیگر مہمانانِ گرامی کو شیلڈ اور میمنٹوز دیئے گئے ۔ جس کے بعد کوآرڈینیٹرکوالٹی اسٹینڈرڈ ایوارڈ راسم خان نے ووٹ آف تھینکس پیش کیا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں مہمانوں نے شرکت کی جن میں تاجربرادری اور ان کی انجمنوں کے نمائندگان سرکاری آفیشلز اور پریس اور میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :