تصویر بنواتے وقت مردوں کے مقابلہ میں خواتین زیادہ مسکراتی ہیں‘ امریکی یونیورسٹی کی سروے رپورٹ

منگل 19 جنوری 2016 20:11

واشنگٹن ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) تصویر بنواتے وقت مردوں کے مقابلہ میں خواتین زیادہ مسکراتی ہیں۔ یہ بات امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا برکلے کے ماہرین کی طرف سے جاری ایک سروے رپورٹ میں کہی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سروے کیلئے کل 37921 طلبہ کی تصاویر لی گئیں، ان تصاویر کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی کہ تصویر بنواتے وقت خواتین مردوں کے مقابلہ میں زیادہ مسکراتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 1900ء سے 1950ء کے عشرے کے دوران خواتین میں تصویر بنواتے وقت مسکرانے کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا اور یہ رجحان اب بھی قائم ہے۔