وفاقی حکومت وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 ہزار نئے اساتذہ تعینات کرے گی، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز چک شہزاد میں اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 19 جنوری 2016 20:11

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت برائے کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت وفاقی تعلیمی اداروں میں 2 ہزار نئے اساتذہ تعینات کرے گی۔ وہ منگل کو یہاں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز (این آئی ایچ) چک شہزاد میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کی جانب سے اساتذہ میں ٹیبلٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے یو ایس ایڈ کی تعلیم کے شعبہ میں کاوشوں بالخصوص یو ایس ایڈ کے تعاون سے پاکستان ریڈنگ پروجیکٹ کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کا تعلیم کے شعبہ میں استعمال وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ان ٹیبلٹس کے ذریعے اساتذہ کو گریڈ 1 اور 2 کے بچوں کو پڑھانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے موبائل لائبریریز بچوں میں پڑھنے کی عادت کو فروغ دینے کے لئے انتہائی موثر ثابت ہوئی ہیں۔

”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء“ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تمام 422 اسکولوں اور کالجوں کو جدید بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ان اسکولوں میں اساتذہ کو شامل کیا جا رہا ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اساتذہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی اسکولوں اور کالجوں میں قریبی علاقوں سے ٹیچرز کو بھرتی جائے گا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت وفاقی دارالحکومت کے مختلف اسکولوں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام وفاقی اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :