وزیراعظم محمد نواز شریف علاقائی رابطہ کاری کے ذریعے خطے میں یکساں خوشحالی کے خواہاں ہیں

وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء“ سے گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 20:11

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف علاقائی رابطہ کاری کے ذریعے خطے میں یکساں خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ وزیر تجارت نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء“ کو بتایا کہ وزیراعظم کے وژن کے تحت خطے کے عوام کی خوشحالی کے لئے مواصلاتی رابطہ کے ذریعے خطے کے تمام ممالک کی تجارت کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے سی پیک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جامع مذاکرات کے ذریعے بھارت کے ساتھ تمام ایشوز پر بات چیت کرنا چاہتی ہے تاکہ خطے میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :