چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان سے تہران میں ملاقات

منگل 19 جنوری 2016 20:08

راولپنڈی ۔ 19 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 جنوری۔2016ء) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ایرانی وزیر دفاع حسین دھقان سے منگل کو تہران میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی اسٹاف نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کو بہت اہم ہمسایہ مسلم ملک تصور کرتا ہے اور پاکستان کے عوام اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ عظیم رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کر سکتی ہے جس سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی کے استحکام کے حوالے سے کوششوں پر جنرل راحیل شریف اور پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔