ناخواندگی کے خاتمے کیلئے یونیسف محکمہ ایجوکیشن سے ملکر شعوری مہم اور تعلیمی اداروں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے، محمد اعظم مری

منگل 19 جنوری 2016 20:00

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء ) یونیسف نصیرآباد کے کوارڈینئٹر محمد اعظم مری نے کہاکہ ناخواندگی کے خاتمے کیلئے یونیسف محکمہ ایجوکیشن سے ملکر شعوری مہم اور تعلیمی اداروں کو سپورٹ فراہم کی جار ہی ہے والدین پانچ عمر سے بالائی عمر کے تمام بچے بچیوں کو سکول روانہ کریں تاکہ معاشرے سے ناخواندگی کو ختم کیا جا سکے اے ایل پی سی سینٹروں میں زیر تعلیم طلباء طالبات کو مفت تدرسی کتب ودیگر یدنگ رائٹینگ میڑیل بھی فراہم کیا جا ریا ہے ان خیالات کا اظہار اے ایل سی سینٹروں کے دورے کے موقع پر والدین اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا محمد اعظم مری نے کہاکہ معاشرے سے جہالت ناخواندگی کا ختم کرنے کیلئے والدین کو پانچ سال کی عمر سے لیکر تمام بالائی عمر کے بچے بچیوں کو سکول روانہ کرنا گا یونیسف محکمہ تعلیم کی سپورٹ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے دور دراز علاقوں میں گزلز بوائز سکول کی کمی ہے وہاں اے ایل پی سینٹرز قائم کیئے گئے ہیں جن میں زیر تعلم بچے بچیوں کو مفت تدرسی کتب قلم دوات تختیاں پینل کاپیاں فراہم کی جاتی ہیں تاکہ تعلیم سے دور بچے بچیوں کو تعلیمی اداروں کے اندر لایا جا سکے اور کہاکہ ناخواندگی کے خاتمے کیلئے والدین مختلف طبقہ فکر کے افرادکو محکمہ تعلیم کا مکمل ساتھ دینا ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :