اے پی سی کے فیصلے معتبر مگر پارلیمنٹ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے،سینیٹر محسن لغاری

پارلیمنٹ واحد خود مختار فورم ہے جہاں پر رکن آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے، پرائیڈنگ آفیسر کا سینٹ میں تحریک التوا ء پر اظہا ر خیال

منگل 19 جنوری 2016 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) سینیٹ اجلاس میں پرائیڈنگ آفیسر سینیٹر محسن لغاری نے کہا ہے کہ اے پی سی کے فیصلے معتبر ہونے چاہئیں مگر پارلیمنٹ کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ پارلیمنٹ واحد خود مختار فورم ہے جہاں پر رکن آسانی سے اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ میں اس وقت کیا جب راہداری منصوبہ پر تحریک التوا ء بحث کیلئے آئی تو قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے کہا کہ اے پی سی میں فیصلہ ہوچکا ہے اس پر مزید بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹر چوہدری اعتزاز نے کہاکہ محسن لغاری نے جس کرسی پر بیٹھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اس میں کسی ترمیم کی ضرورت نہیں ہے ۔ پارلیمنٹ سے بہتر کوئی فورم نہیں جہاں اظہار خیال کیا جائے یا تجویز دی جائے

متعلقہ عنوان :