امارات میں ماسٹرز سپر لیگ کی نئی تاریخوں ، مقامات کے اعلان سے پیدا ہونیوالی نئی صورتحال چیلنج ہو گی ، نجم سیٹھی
منگل 19 جنوری 2016 19:26
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء ) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ماسٹرز سپر لیگ کی نئی تاریخوں اور مقامات کے اعلان سے پیدا ہونے والی نئی صورت حال کو ایک چیلنج کے طورپر لے رہے ہیں اور کامیابی کا پورا یقین ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ایم سی ایل کا شیڈول تبدیل کیا گیا ہے جس کے مطابق اب مقابلے 28 جنوری سے 13 فروری تک وہیں ہوں گے جہاں پی ایس ایل کے میچز ہونا ہیں اور وہ وقت ہمارے لیے چیلنج ہے اور بلاشبہ ہم ان تبدیلیوں پر خوش نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایم سی ایل سے معاہدے پر دستخط کیا ہے جس کے مطابق انہیں24 جنوری سے 4 فروری تک کھیلنا تھا لیکن اب انہوں نے تاریخ تبدیل کردی ہے، نہ صرف یہ بلکہ ایم سی ایل جو دبئی اور ابوظہبی میں کھیلی جانی تھی اب دبئی اورشارجہ میں تبدیل کردی گئی ہے جہاں پی ایس ایل کے میچز طے شدہ ہیں۔(جاری ہے)
ہم نے متحدہ عرب امارات کے کرکٹ حکام سے بات کی جس پر انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل نے انہیں زیادہ پیسوں کی پیشکش کی ہے اور پی ایس ایل کے شارجہ میں ہونے والے میچز کو ایم سی ایل کی وجہ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
پی ایس ایل کو ناکام دیکھنے والوں کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چیزیں منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھتیں لیکن ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، ہم منزل تک پہنچنے کے لیے صحیح راستے پر ہیں اور اس کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے آغازکے لیے آنے والی مختلف آرا ء کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں پی سی بی کے اندر بھی یہ مشورہ مقبول تھا کہ پی ایس ایل کو شروع نہیں کیا جائے یہاں تک کچھ لوگ چاہتے تھے کہ لیگ بیرونی ذرائع کو دی جائے جس کے بعد ہم نے پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی کہ کیسے پی ایس ایل کو کامیابی سے ہمکنار کرسکیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ پی سی بی لیگ کو بہترین انداز میں منعقد کرسکتاہے اور ہمیں دبئی میں سیکرٹریٹ بنانے کا مشورہ دیا جو مہنگا ہونے کے باعث ہمارے لیے قابل عمل نہیں تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ جو فرنچائز بے تحاشا خرچے کررہی ہیں وہ ابتدا ء میں نقصان کا شکار ہوسکتی ہے، یہ طویل مدتی معاہدہ ہے اور دیگر کاروبار کی طرح اس میں بھی ابتدائی تین سالوں میں خسارے کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن اس کے بعد انہیں بہترین منافع ہوسکتاہے۔پی ایس ایل میں میچ فکسنگ کو قابو کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے والی ایجنسی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو لیگ میں فکسنگ کے حوالے سے کھلاڑیوں سمیت ہر پہلو کو قابو کرنے کی ذمہ دار ہوگی، جبکہ ہر گیند اور ہر شارٹ کو جانچے گی کہ کہیں کچھ غلط تو نہیں ہورہاہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی بھی ناپسندیدہ ذرائع سے کسی ناخوشگوار واقعے کے متحمل نہیں ہوسکتے کیونکہ پی ایس ایل کا مستقبل داؤ پر ہوگا۔ٹیموں کے اسپانسر ناموں کے حوالے سے نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے تمام ٹیموں کو خط لکھا ہے کہ قواعد کی پیروی کریں لیکن بدقسمتی سے کچھ ٹیمیں تشہیر کے لیے نجی چینل کے ساتھ جڑی ہیں اور اپنے اصلی نام کے ساتھ ٹی وی چینل کا نام استعمال کررہی ہیں جو مکمل طورپر قواعد کے خلاف ہے، امید ہے کہ وہ اصول کو نہیں توڑیں گے۔پی ایس ایل کے چیئرمین نے اعتراف کیا کہ یہ پی سی بی کے لیے پہلا تجربہ تھا اور ان کی ٹیم بڑے ایونٹ کا انتظام کر رہی تھی اس لیے کچھ غلطیاں بھی سرذد ہوئی ہیں تاہم پی ایس ایل کے دوسرے سیزن میں بہترین انتظامات کے لیے وہ پرعزم ہیں۔وسیم اکرم اور رمیز راجہ کے سفیر ہوتے ہوئے دنیا کے مشہور کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل سے دوری کے سوال پر اپنے خیالات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ نہیں ہے، دونوں نے اچھا کام کیا ہے اور جب بھی ان سے کوئی مشورہ مانگا گیا تو انہوں نے مدد کی۔پی ایس ایل کے حتمی بجٹ کے حوالے سے سیٹھی کا کہنا تھا کہ میں اس پوزیشن میں نہیں ہوں کہ ماہرین کی طرح پی ایس ایل کے بجٹ کی تفصیلا ت بتاؤں لیکن جب ایونٹ کا پہلا سیزن ختم ہوگا تو ہرچیز میڈیا کے سامنے لائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جب بیان کیا جاتا ہے تو اس پر انگلیاں اٹھنے لگتی ہیں یہ مثبت بھی ہوسکتی ہیں اور منفی دونوں لیکن ہم اس طرح کے تنازعات سے بچنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر پی سی بی کچھ منافع کما لے اور فرنچائز نقصان میں جائے تو میں اسے اچھی نظر سے نہیں دیکھتا، اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے ایک ساتھ آگے بڑھیں یہاں تک کہ میں فرنچائز کو نصیحت کررہا ہوں کہ وہ غیر ضروری اخراجات نہ کریں۔سری لنکن کھلاڑیوں کے حوالے سے ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے ڈرافٹنگ کی تقریب میں سری لنکن کھلاڑیوں کی عدم شمولیت پر کسی نے کوئی سوال نہیں اٹھا یا کیونکہ ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ 14 فروری کے بعد پی ایس ایل کے لیے دستیاب ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.