بلدیہ سرگودھا میں خصوصی آڈٹ شروع

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 19 جنوری 2016 18:31

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 19 جنوری۔2015ء) بلدیہ سرگودھا میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے ٹیم نے خصوصی آڈٹ شروع کردیا ہے بلدیہ ذرائع کے مطابق سابق ایڈمنسٹریٹر فاروق منظور کے دور میں نقشہ جات کے پاس کرنے اور دیگر برانچوں میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات کے بعد بلدیہ سرگودھا کا خصوصی آڈٹ کیا جارہا ہے ذرائع کے مطابق بلدیہ سرگودھا میں بڑے پیمانے پر مختلف برانچوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے بلدیہ سرگودھا کا خصوصی آڈٹ کرنے کی ہدایت کی جس کی روشنی میں لاہور سے آئی ٹیم نے آڈٹ شروع کردیا ہے۔