وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا کمر درد میں مبتلا ، پمزہسپتال میں طبی معائنہ ،ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیدیا

منگل 19 جنوری 2016 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر درد کے باعث پمز میں طبی معائنہ کرایا،ڈاکٹروں نے چوہدری نثار کو آرام کرنے کا مشورہ دیا، منگل کو وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارت داخلہ میں اجلاس طلب کر رکھا تھا لیکن خرابی طبیعت کے باعث اجلاس ملتوی کر دیا گیا اور وزیر داخلہ پمزہسپتال گئے جہاں نیورو سرجن نے ان کا چیک اپ کیا اور چوہدری نثار کا ایم آر آئی بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کمر درد کی وجہ سے ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔