انفلوائنزا کے حوالے سے وزارت تمام صوبائی محکمے مسلسل رابطے میں ہے، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے رابطہ کاری کی جا رہی ہے ،مارکیٹ میں انفلوائنزا وائرس دستیاب کی ویکسین وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے
وزیر مملکت قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کاپریس کانفرنس سے خطاب
منگل 19 جنوری 2016 18:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء)وزیر مملکت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ انفلوائنزا کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے وزارت تمام صوبائی محکمہ ہائے صحت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے رابطہ کاری کی جا رہی ہے جبکہ اس وقت مارکیٹ میں انفلوائنزا وائرس کی دستیاب ویکسین وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی ہے ۔
وہ منگل کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں ۔ سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا پر زور دیا کہ انفلوائنزا کی بیماری ایچ ون این ون کے حوالے سے غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے سے گریز کیا جائے جبکہ بیماری محض سیزنل ہے جو کہ ہر سال پھیلتی ہے اور اس کے وائرس بھی ہر سال تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔(جاری ہے)
تاہم دو اقسام کے وائرس ٹائپ اے اور بی خاص طور پر وائرس کے سٹرین میں تبدیلی صحت عامہ کے حوالہ سے حالیہ سالوں میں تشویشناک ہوئے ہیں اور یہ دونوں اقسام اے ایچ ون این ون اور بی ایچ تھری این ٹو ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2010 کے آغاز میں 17 ہزار ہلاکتوں کا باعث بننے والے اس وائرس پر قابو پانے کے لیے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس وقت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انفلوائنزا خصوصاً دونوں اقسام ایچ ون این ون کی تشخیص بالکل مفت کی جا رہی ہے۔ پاکستان بھر میں انفلوائنز کی سرویلینس اور نگرانی کے 7 لیبارٹری والے نیٹ ورک قائم کئے جار رہے ہیں جن کو تمام لاجسٹک اور تکنیکی معاونت دی جا رہی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران یکم جنوری سے لے 18 جنوری تک کی تازہ ترین صورتحال بارے بتاتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان بھر سے ملنے والے 350 نمونوں کے این ایچ آئی لیبارٹری میں ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 110 نمونوں میں ایچ ون این ون وائریس پایا گیا۔ جبکہ اس وائرس سے پنجاب سے 15 ، کے پی کے سے ایک اور اسلام آباد سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔ پریس کانفرنس کے دوران عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر قمرالحسن نے انفلوائنز کے اعداد و شمار بیماری کی علامات اور درپیش صورتحال کا ـذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز کا موقف اور اقدامات درست او ر بروقت ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران سائرہ افضل تارڑ اور سیکرٹری شیخ محمد ایوب نے انفلوائنزا کی بیماری کے حوالہ سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.