نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی مقبول کتاب ’کلام سلطان باہوؒ‘ شائع ہو گئی

منگل 19 جنوری 2016 18:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) نیشنل بک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 180 صفحات پر مشتمل؛ صوفی شاعری پر مبنی اہم اور مقبول کتاب ’’کلام سلطان باہوؒ ‘‘ شائع ہو گئی ۔ قیمت 130روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران پاکستان بھر سے این بی ایف کی آؤٹ لیٹس سے55 فی صد رعایت پر صرف 81روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسے نامور محقق، اسکالر اور اردو انگریزی اور پنجابی زبان کی کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد علی بھٹی نے حد درجہ محنت اور گہری عرق ریزی سے مرتب کیا ہے جب کہ نگران ڈاکٹرانعام الحق جاوید ہیں۔

این بی ایف کی یہ اہم اور وقیع کتاب طلبہ واساتذہ،عام قارئین اور شائقینِ کتب کے لیے ایک بیش بہا علمی خزینے کی حیثیت رکھتی ہے۔اس کتاب کی مقبولیت کا اندازہ اس سے بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کتاب کے ایک سال کے دوران کئی ایڈیشن شائع ہو کر فروخت ہو چکے ہیں۔