کوتائی،غفلت ،سستی اور کاہل کا مظاہرہ ہو ا تو سخت کارروائی ہو گی ، قائمقام آر پی او محمد فیصل

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 19 جنوری 2016 17:50

اوکاڑہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری۔2016ء)قائم مقام آر پی او محمد فیصل رانا نے کہاہے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمدکے لئے پولیس افسران چوکس رہیں اور بلدیات کی مخصوص نشستوں کے انتخابی مراحل میں سیکورٹی انتظامات پر بھر پور توجہ دیں کہیں بھی کوتائی،غفلت ،سستی اور کاہل کا مظاہرہ ہو ا تو متعلقہ افسرکی خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس افسران کے ایک اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بعض اوقات سیاسی اختلاف ذاتی دشمنی کار نگ پکڑ لیتے ہیں جس سے کشت و خون کا احتما ل پیدا ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ مخصو ص نشستوں کے کاغذات نامزدگی ، چانچ پڑتال اور خصوصی طورپر پولنگ کے روز سیکورٹی کے امور پر بھر پور توجہ دیں اور اس امر کو یقینی بنائیں کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ ،ہنگامہ آرائی اور آتشبازی کے واقعات نہ ہوں اگر کوئی بھی فرد یاگروہ اس میں ملوث ہوتو بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں پولیس فورس امن وامان او ر نیشنل ایکشن پلان پر عمل دارآمد کے حوالہ سے کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گی ۔