یونیورسٹی سے نکالے جانے پر دلت ذات کے ایک بھارت نوجوان نے خود کُشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 17:25

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : یونیورسٹی سے نکالے جانے پر دلت ذات کے ایک نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دلت ذات سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ طالبعلم روہت نے یونیورسٹی سے نکالے جانے پر موت کو گلے لگا لیا۔

(جاری ہے)

روہت حیدر آباد یونیورسٹی سے سائنس ٹیکنالوجی اینڈ اسٹیڈیز میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا، گذشتہ برس دو طالبعلم گروپوں میں تصادم میں ملوث ہونے پر روہت سمیت 6 طالبعلموں کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔

جس کے بعد یونیورسٹی سے نکالے جانے والے تمام طالبعلم گذشتہ دو ہفتوں سے بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے تھے۔ جبکہ روہت نے موت کا گلے لگا لیا۔ روہت کی خود کُشی کے بعد یونیورسٹی طلبا سراپا احتجاجج بن گئے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :