حکومت کا پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کافیصلہ

منگل 19 جنوری 2016 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) حکومت نے پاک عرب ریفائنری کمپنی (پارکو)کو نجکاری فہرست سے ہٹانے کا ارادہ ظاہر کردیا ہے کیونکہ وزارت پٹرولیم اورقدرتی وسائل نے کمپنی کے 10 فی صد حصص کے فروخت کی مخالفت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نجکاری کمیشن نے اپنے بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ پارکو کو ان اداروں کی فہرست سے ہٹایا جائے جو کیپیٹل مارکیٹ ٹرانزیکشن کے لیے چنے گئے ہیں اس بات کا انکشاف وزارت پٹرولیم کے ذرائع نے بھی کیا ہے کمیشن نے میٹنگ ایسے وقت میں بلائی ہے جب وزارت پٹرولیم نے سٹاک ایکسچیچ میں پارکو کو شامل کرنے یا اس کے حصص بیچنے کی مخالفت کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارکو پاکستان اور ابوظہبی کے درمیان جائنٹ ونچر کمپنی ہے ۔ابو ظہبی پٹرولیم انوسٹمنٹ کمپنی اپنی حکومت کے مفادات دیکھتی ہے ۔دوطرفہ معاہدے کے رو سے اگر حکومت اس کے شئیر ز بیچنا چاہتی ہے توابوظہبی حکومت کو انکار کا پہلا حق حاصل ہے ۔ادھرپاکستان کی حکومت نے سفارش کی ہے کہ پاکستان کو پارکو میں60 فی صد شےئر رکھنے کے عمل کو جاری رکھنا چاہیے مزید یہ بھی کہا ہے کہ حکومت کو اپنے 10 فی صد شئیرنہ تو ابوظہی کو پیش کرنے چاہئیں اور نہ سٹاک ایکسچیج پر انلسٹنگ کے ذریعے ڈائیوسٹمنٹ کرنی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :