بھارت کا بحر ہند میں ڈرونز کا استعمال

چینی آبدوزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے ، بھارتی میڈیا

منگل 19 جنوری 2016 17:22

نئی دہلی((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) بھارت نے بحر ہند میں چینی آبدوزوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے جاسوسی طیارے اور ڈرونز کا استعمال شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بحر ہند میں چینی ایٹمی اور روایتی آبدوزوں پر نظر رکھنے کے لیے بھارت نے جزائد انڈیما اور نکوبار میں واقع اپنے فوجی اڈے پر جاسوسی طیارے اور ڈرون تعینات کردیے ہیں۔ان جاسوسی طیاروں میں بحریہ کے جاسوسی طیارے پوزائیڈنکے علاوہ ڈرون طیارہ سرچربھی شامل ہے۔بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق ان طیاروں کو دو ہفتے قبل اس فوجی اڈے پر تعینات کیا گیا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :