وزیرعظم نواز شریف اور آ رمی چیف جنرل را حیل سے ایرانی وزیر دفاع کی ملا قات

پاک ایران تعلقات اور سعودی عرب ا ور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال پاکستان خطے میں استحکام چاہتاہے ، مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،نواز شریف

منگل 19 جنوری 2016 17:22

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں استحکام چاہتاہے جس کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،پاکستا ن سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنا چاہتا ہے ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز تہران پہنچنے پر ائرپورٹ پر ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس سے قبل ایرانی وزیردفاع نے وزیرعظم نواز شریف اور پاکستانی وفد کا تہران پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا ہے ایرانی وزیر دفاع اور وزیراعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات 15منٹ تک جاری رہی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی و دیگر بھی موجود تھے ،ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور سعودی عرب ا ور ایران کے درمیان کشیدگی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے ،اس موقع پر وزیراعظم نوا ز شریف کا کہنا تھا پاکستان ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں کر رہا ہے ، ہم خطے میں ااستحکام کے خواہاں ہیں اور امن کے لیے مسلم امہ کا اتحاد وقت کہ اہم ضرورت ہے ، اس موقع پر ایرانی وزیردفاع سرداد دیگان کا کہنا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں ،وزیراعظم کا اس حوالے سے دورہ ایران انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ ہو گا،امید ہے دونوں ممالک کے سربران کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج مفید ثابت ہونگے۔