تہران : وزیر اعظم نواز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات شروع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 17:14

تہران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : وزیر اعظم نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ تہران میں موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

جہاں وزیر اعظم نواز شریف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کا آغاز ہو گیا ہے۔ ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور وزیر اعظم نواز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف آرمی چیف اور وفد کے ہمراہ ایران اور سعودی عرب کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے تہران میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :