خا تو ن اول کلثوم نواز کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی کا دورہ

ہسپتال میں زیر علاج اپنے بھائی میاں لطیف کی عیادت کی

منگل 19 جنوری 2016 17:02

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ اف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زیر علاج اپنے بھائی میاں لطیف کی عیادت کی۔ بیگم کلثوم نواز کی پی آئی سی آمد کے پیش نظر سکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

مریضوں کے لواحقین کو دھکیل کر ہسپتال سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

ہسپتال پر سکیورٹی کے نام پر پولیس کا قبضہ رہا۔ ہسپتال میں زیر علاج مریض میاں لطیف ن لیگی رہنما میاں محسن لطیف کے والد اور وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے بھائی ہیں۔ ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بیگم کلثوم نواز کو میاں لطیف کی حالت بارے مکمل بریفنگ دی ۔ اس موقع پر مخصوص صحافیوں کو ہسپتال مدعو کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :