لاہورہائیکورٹ ،حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

منگل 19 جنوری 2016 16:57

لاہور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اراضی کی خریداری مرحلہ وار کرنے پر نیب نے فراڈ کا الزام لگا کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔انہوں نے کہا کہ گھروں کی تیاری اور زمین کے حصول میں وقت درکار ہوتا ہے ،،،ملزم نے نہ تو فراڈ کیا ہے اور نہ ہی شہداء کے پلاٹوں کو بیچا۔

(جاری ہے)

حماد ارشد کو عدالتی حکم کے برعکس غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم حماد ارشد کو نیب عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ پر نیب کے سپرد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دی جائے۔ اربوں روپے کی اراضی سکینڈل کیس اور شہداء کے پلاٹوں کی غیر قانونی فروخت میں گرفتار ملزم حماد ارشد کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو چھبیس جنوری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :