حکومت تعلیم کے فروغ پر بیحد توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بہاول نگرمیں ایک ارب 72کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اب طلباء وطالبات کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا کا تقریب سے خطاب
منگل 19 جنوری 2016 16:38
بہاول نگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے فروغ پر بیحد توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے اور بہاول نگرمیں ایک ارب 72کروڑ 60 لاکھ روپے کی لاگت سے میڈیکل کالج کا قیام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے اور اب طلباء وطالبات کو میڈیکل کی تعلیم کے حصول کے لیے کسی دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
یہ بات انہوں نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن بہاول نگر میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جسمیں پرنسپل میڈم رخسانہ شاہین، اسسٹنٹ کمشنر بہاول نگر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاول نگر،ایکسین بلڈنگز،ایس ڈی او پراونشل بلڈنگز ،کالج کی اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
میاں عالم داد لالیکانے مزید کہا کہ حکومت خواتین کی ترقی اور انہیں بااختیاربنانے کے لیے تعلیم کو لازمی سمجھتی ہے یہی وجہ ہے کہ خواتین کو ہر میدان عمل میں یکساں مواقع فراہم کرنے کی پالیسیوں پر عمل کیا جا رہا ہے ۔
تقریب سے کالج پرنسپل نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے تعلیمی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کالج کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی فراہمی کا اعلان بھی کیا ۔تقریب میں عالم داد لالیکا نے طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ بعدازاں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری مواصلات میاں عالم داد لالیکا نے کالج میں بائیس لاکھ کی لاگت سے نوتعمیر شدہ آٹی لیب کا بھی افتتاح کیا جس میں 52جدید کمپیوٹرز بھی مہیا کئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
-
ہمیں بتائیں کہ نگران حکومت یا موجودہ حکومت نے پھر 2 اڈے سُپرپاور کو دیئے ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.