امریکی پیراک کیٹی لیڈیکی نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا

منگل 19 جنوری 2016 16:32

آسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) اولمپک چیمپئن امریکی سوئمر کیٹی لیڈیکی نے فری سٹائل سوئمنگ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔

(جاری ہے)

آسٹن میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سوئمنگ سینٹر میں سیکڑوں تماشائیوں کے سامنے کیٹکی لیڈیکی نے بہترین سوئمنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800 میٹرز فری سٹائل میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ انہوں نے 8 منٹ چھ اعشاریہ چھ آٹھ سیکنڈز میں ہدف پورا کیا۔ 18 سالہ لیڈیکی 800 میٹرز ریس میں 8 تیز ترین پرفارمنس اپنے نام کر چکی ہیں۔