آسٹریلین اوپن ٹینس ،رافیل ندال کو پہلے ہی راؤنڈ میں شکست، ٹورنامنٹ سے باہر

منگل 19 جنوری 2016 16:28

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) گرینڈ سلام ٹینس کے 14 مقابلے جیتنے والے ہسپانوی کھلاڑی رافیل ندال آسٹریلین اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست سے دوچار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں ندال اور ان کے ہم وطن فرنینڈو ورڈاسکو کے درمیان سخت مقابلہ ہوا اور عالمی نمبر 45 واڈاسکو نے یہ میچ 2 کے مقابلے میں 3 سیٹس سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

ندال نے میچ کا پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر ہارنے کے بعد اگلے دونوں سیٹس 6-4 اور 6-3 کے سکور سے جیتے تاہم اس موقع پر ورڈاسکو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور چوتھا سیٹ ٹائی بریکر پر جیت کر مقابلہ برابر کر دیا جس کے بعد پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں ورڈاسکو نے یہ سیٹ یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو سے جیت کر میچ جیت لیا۔فتح کے بعد ان کا کہنا تھا کہ (رافیل ندال) کے خلاف ایسے وقت میں جیتنا ناقابلِ یقین ہے جب آپ ایک سیٹ کے خسارے میں ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ ’میں پانچویں سیٹ میں ناقابلِ یقین حد تک اچھا کھیلا۔ میں نہیں جانتا کہ میں یہ کیسے کر پایا۔ بس میں نے تو آنکھیں بند کیں اور کھیلتا گیا۔

متعلقہ عنوان :