آئی سی سی کی جانب سے پی ایس ایل کی فرنچائزہولڈرزکواینٹی کرپشن پرلیکچر

منگل 19 جنوری 2016 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) آنٹر نیشنل کر کٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرانچائزہولڈرزکواینٹی کرپشن پرلیکچر دیاگیا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن اورسیکیورٹی یونٹ کیسینئر جنرل مینجرمارٹن ورٹیجن کہتے ہیں کہ آئی سی سی کرکٹ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں پی ایس ایل کی تمام پانچوں فرنچائززکے نمائندوں کو آئی سی سی کی جانب سیخصوصی لیکچرزدیئیگئے۔

میڈیا سیگفتگوکرتے ہوئے آئی سی سی اینٹی کرپشن سیکیورٹی یونٹ کیجنرل مینجر مارٹن ورٹیجن کا کہناتھا کہ آئی سی سی کرکٹ میں کرپشن پرزیروٹالرنس پالیسی رکھتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تمام بورڈز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔