بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیپال کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

منگل 19 جنوری 2016 16:25

کوچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے نیپال کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستانی ٹیم کل روایتی حریف بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

بھارت کے شہر کوچی میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی پوری ٹیم کو 85 رنز پر ڈھیر کردیا۔ ذیشان عباسی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔پاکستانی ٹیم نے 86 رنز کا ہدف7.1 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاکستانی بلے باز ثنا اللہ قاضی 39 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔بلائنڈ ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت سے کل بدھکو کوچی میں کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :