وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں امن و امان، کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 19 جنوری 2016 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امن و امان، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ، گورنر سندھ عشرت العباد، کور کمانڈرکراچی ، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ نے شرکت کی۔سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں قومی ایکشن پلان، امن و امان، کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت 10 ہزار 738 چھاپے مارے گئے، پولیس نے 842 سرچ آپریشن کئے اور 2 ہزار 219 مشترکہ آپریشن کئے گئے جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت پر 2 مقدمات قائم کر کے 2 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایک ہزار 68 مقدمات درج ہوئے ہیں ، دیواروں پر نفرت انگیز تحریروں اور مواد سے متعلق 736 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 203 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،غیر قانونی طور پر مقیم 2373افغانی گرفتار کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :