بھارت میں ہمارا کوئی بزنس نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 15:42

بھارت میں ہمارا کوئی بزنس نہیں ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ بھارت میں ہمارا کوئی بزنس نہیں ہے ۔ بھارت میں محض جان پہچان ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی رائیونڈ آمد پر بھارتی صنعتکار سجن جندل وہاں موجود نہیں تھے ۔ سجن جندل شادی میں شرکت کے لیے ایک دن تشریف لائے تھے۔

حسین نواز نے اپنے انٹر ویو میں بتایا کہ ہمارے سعودی عرب کے ساتھ کاروباری تعلقات ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان ، بھارت یا کہیں بھی کسی بھارتی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی عرب میں میرے پاس پاسپورٹ بھی موجود نہیں تھا جس کے بعد اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے ہم نے سعودی بنکوں سے قرضہ لیا ۔ لندن میں بنی پراپرٹی سے متعلق حسین نواز نے اپنے انٹر ویو میں بتایا کہ سعودی عرب کی فیکٹری سے حاصل ہونے والی اچھی خاصی رقم سر کاری طور پر برطانیہ منتقل کی گئی۔ واضح رہے کہ حسین نواز نے پہلی مرتبہ کسی ٹی وی چینل پر انٹر ویو دیا ہے۔ جس میں انہوں نے بھارت میں شریف خاندان کا بزنس ہونے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔