ہاکی فیڈریشن میں غبن کا کوئی پوچھنے والا نہیں ، میر ظفر اللہ جمالی
منگل 19 جنوری 2016 15:21
اسلام آباد (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیڈریشن لاکھوں روپے خرچ کرتی ہے لیکن مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہے ۔ 2006ء سے 2008ء تک اپنی وزارت عظمی کے دور میں پی ایچ ایف کے صدر رہنے والے میر ظفراللہ خان جمالی نے قومی اسمبلی کے سوال و جواب کے سیشن میں کہا کہ موجودہ فیڈریشن نے لاکھوں روپوں کے فنڈ کا غلط استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ کھیل کو برباد کردیا ہے ۔
جمالی کے مطابق موجودہ فیڈریشن کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرسکتا کیوں کہ ان کے وزیراعظم کے دفتر سے قریبی تعلقات ہیں ۔ سابق وزیر اعظم کے مطابق پچھلی انتظامیہ کو 100 ملین کی گرانٹ دی گئی تھی جسے بدترین غبن کے ذریعے اڑا گیا ، موجودہ انتظامیہ کو بھی 700 ملین روپے ملے ہیں جو بغیر کسی نتیجہ اور احتساب کے خرچ ہورہے ہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرازادہ نے جمالی کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دینے کی کوشش کی لیکن جمالی نے سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ ایف میں غبن پر خاموشی اختیار کرنے پر وفاقی وزیر کے خلاف بھی ایکشن لینا چاہیے ۔
ریاض حسین پیرازادہ کا کہنا تھا کہ معاملہ متعلقہ سٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجا جائے گا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے معاملے کو قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی آئی پی سی کو بھیج دیا ہے جو متعلقہ حکام سے بحث کے بعد اپنی سفارشات اسمبلی میں جمع کرا دیگی ۔ واضح رہے پی ایچ ایف کے موجودہ صدر ریٹائرڈ برگیڈیئر سجاد کھوکھر کا انتخاب پی ایچ ایف کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم نواز شریف کی خواہش پر ہی ہوا تھا ، وہ وفاقی وزی احسن اقبال کے قریبی عزیز بھی ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.