سی ڈی اے کا اسلام آباد آپریشن فوری بند کیا جائے، مسلم لیگ(ق) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو سیل کرنا احمقانہ اقدام ہے ،ملک کئی مسائل میں گھرا ہوا ہے، حکومت ان مسائل پر توجہ دے نہ کہ بلاجواز لوگوں کو پریشان کرے
مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین کاسی ڈی اے آپریشن پر ردعمل کااظہار
منگل 19 جنوری 2016 15:13
لاہور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ہاؤس اور دیگر سیاسی جماعتوں کے دفاتر کو سیل کرنا نہایت احمقانہ اقدام ہے، پچھلے ہفتے سی ڈی اے نے تمام سفارتخانوں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں سے باہر نکل جائیں، اسی طرح ریسٹورنٹس کو بھی نوٹس جاری کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ رہائشی علاقوں میں 60 فیصد ایسے گھر ہوں گے جو کہ کرائے پر دے رکھے ہیں جس کو کمرشل استعمال کے زمرے میں لایا جا رہا ہے، اس طرح تو وکلاء صاحبان اور ڈاکٹروں نے بھی اپنے گھروں میں شام کو بیٹھنے کیلئے کمرے مخصوص کر رکھے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے دفاتر سیل کیے گئے ہیں تو پھر رہائشی علاقوں میں رہنے والے بہت سے وفاقی وزراء کے گھر جہاں پر سیاسی سرگرمیاں ہوتی ہیں ان کو بھی سیل کیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
-
صوبے کے عوام کو چور نہ کہا جائے،ایسی گفتگو برداشت نہیں کی جائیگی،علی امین گنڈا پور
-
بھارتی انتخابات: کشمیر میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کی حکمت عملی
-
گورنر سندھ کے معاملے پر ہم نے مسلم لیگ ن سے کوئی گارنٹی نہیں مانگی، خالد مقبول
-
عازمین حج پاکستان کے سفیر بن کر جائیں اور وہاں ڈسپلن کا خیال رکھیں ، چیئرمین سینیٹ
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
رفح سے فلسطینی شہریوں کا انخلا
-
کوپ 29 کے نتیجے میں ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے مالیاتی ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.