ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3اغواء کارمارے گئے ‘4پولیس اہلکار زخمی
منگل 19 جنوری 2016 15:13
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) چیچہ وطنی کے جنگل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 3اغواء کار مارے گئے جبکہ 4پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ ماہ قبل سرکاری بلڈنگ کے ٹھیکیدار عمران حمید کو اغواء برائے تاوان کیلئے اغواء کیاگیا جس کے بعد ملزما ن نے گرفتاری کے خوف سے عمران حمید کو نشہ آور چائے پلانے کے بعد ہاتھ پاؤ ں باندھ کر گلا دبا کر قتل کردیا اورشریف کالونی ساہیوال کے نزدیک اسے گڑھا کھود کر دفن کردیا ۔
قتل کے باوجود ملزمان نے 8لاکھ25ہزارروپے تاوان وصول کیا اور روپوش ہو گئے۔ ڈی پی او ساہیوال سید باقر رضا نے اطلاع ملنے کے بعد تھانہ سول لائن میں اغواء برائے تاوان کا مقدمہ درج کرادیا اور سی آئی اے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹاسک دیا۔(جاری ہے)
جس نے 4روزقبل ایک ملزم اعجاز وٹو کو گرفتار کیا ۔ دوران تفتیش انکشاف پر نعش برآمدکرلی۔ ملزم کے ایک اور ساتھی رمضان کو بھی گرفتار کرلیا ۔
آج پولیس تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے لے جارہی تھی کہ ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں اغواء کار رمضان ‘ اعجاز وٹو اور ان کا نامعلوم ساتھی ہلاک ہوگیا جبکہ مبینہ پولیس مقابلہ میں سی آئی اے کے ایس آئی امجد اور 3کانسٹیبلان یونس ‘عثمان اور نوید بھی زخمی ہو گئے۔ پولیس نے نعشوں کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل ساہیوال روانہ کردیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.