امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، ایران اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں

وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان سے ملاقات میں گفتگو

منگل 19 جنوری 2016 15:11

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، ایران اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی میں کمی کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔وہ منگل کو ایرانی وزیر دفاع سرداد دیگان سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزیر دفاع نے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ انتہائی اہم موقع پر ہے،توقع ہے کہ ا یرانی صدر سے مفید بات چیت ہوگی،مسلم امہ کے اتحاد میں پاکستان کا کردار اہم ہے،خطے میں استحکام کیلئے پاکستانی کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں،مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،برادر اسلامی ملکوں میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔