چین سیاسی ترجیحات یا ذاتی مفادات کیلئے انسداد دہشتگردی سرگرمیوں میں دوہرے معیار کا مخالف ہے

دہشت گردی کا تعلق کسی مخصوص ملک یا مذہب سے جوڑنے کا بھی پرزورمخالف ہے ،پیپلز ڈیلی

منگل 19 جنوری 2016 14:58

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) جریدہ ”پیپلز ڈیلی“میں منگل کو شائع دستخط شدہ مضمون کے مطابق صدرژی جن پنگ کے سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہونے کے پیش نظر چین اور مشرق وسطی کو تعاون میں تاریخی مواقع فراہم ہوں گے ۔ ژی نے 2016میں مشرق وسطیٰ کو اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا مقام منتخب کیا ہے ، پیپلز ڈیلی کا کہنا ہے کہ چین اور مشرق وسطی کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد، سٹرٹیجک کوآپریشن مستحکم تر ہورہے ہیں ، چین اور عراق نے دسمبر 2015میں عرقی وزیر اعظم حیدر علی عابدی کے دورہ چین کے دوران دفاعی شراکت قائم کی ، چین اور اردن نے ستمبر 2015میں دفاعی شراکت قائم کی ، چین اور مصر اپنی جامع دفاعی شرا کت کو مستحکم بنارہے ہیں ۔

یہ فہرست بڑھتی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ تین برسوں کے دوران صدر ژی نے دوطرفہ یا کثیر الجہتی مواقعوں پر چین اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان مراسم میں زبردست مہمیز لائی ہے ۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ ان کے مفید اور دوستانہ تعاون کو ازسر نو تاریخی مواقع میسر آرہے ہیں ،وہ بنیادی سہولتوں کی تعمیر میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور معیشت اور روز گار کے لیے نئے فروغ پذیر مواقع قائم کررہے ہیں تا کہ ان کی معیشتیں زیادہ رسک پروف ہوں ۔

مضمون میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ چین دہشت گردی کو کسی خاص ملک یا مذہب سے ملانے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کرتا ہے ۔مضمون میں کہا گیا کہ بعض لوگ انسداد دہشتگردی کے بینرتلے مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک کو یک طرفہ طور پر ”برائی قرار دیتے ہیں اور حتی کہ اسلامی تہذیب کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں “۔ مضمون میں کہا کہ ذاتی مفادات یا سیاسی ترجیحات کی بنا پر انسداد دہشت گردی سرگرمیوں میں دوہرے معیار کے ساتھ دہشتگردی کی کسی بھی قسم کی مخالفت کرتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :