یہودی آباد کار نے دو فلسطینی موٹرسائیکل سوار کچل دیئے، ایک شہید، دوسرا زخمی

منگل 19 جنوری 2016 14:51

سلفیت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر سفلیت میں گزشتہ روز شام یہودی آباد کاروں کی گاڑی نے 2فلسطینی موٹرسائیکل سوار کچل ڈالے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور دوسرازخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سلفیت میں 2موٹرسائیکل سائیل سواروں کی ایک یہودی کار کیساتھ ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری موقع ہی جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ یہ واقعہ سلفیت کی شاہراہ پر پیش آیا۔ واقعے میں 19 سالہ فلسطینی خلیل عامر شہیدا ہوا۔

متعلقہ عنوان :