خاتون صحافی میل میکلیگھن کرکٹر مارک وا کیلئے شراب خریدنے کی آفر پر تنقید کی زد میں آگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 19 جنوری 2016 14:49

خاتون صحافی میل میکلیگھن کرکٹر مارک وا کیلئے شراب خریدنے کی آفر پر ..

میلبورن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار19جنوری- 2016ء) جارح مزا ج ویسٹ انڈیز بلے باز کرس کی جانب سے نازیبا ریمارکس ملنے پر شہرت پانے والی آسٹریلوی خاتون صحافی میل میکلیگھن سٹوڈیو میں سابق کینگرو ٹیسٹ کرکٹر مارک وا کے لیے شراب خریدنے کی آفر دینے پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بگ بیش ٹورنامنٹ میں میلبورن رینیگیڈز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے مابین میچ کے اختتام پر 36سالہ میل میکلیگھن سابق آسٹریلیوی ٹیسٹ کرکٹر مارک وا اور سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ ایک شو کرر ہی تھیں ، اس شوکے دوران میکلیگھن نے انتہائی بے تکی حرکت کرتے ہوئے مارک وا کو سابق کینگرو فاسٹ باؤلر ڈیمین فلیمنگ سے تشبیہ تاہم ساتھ ہی انہوں نے مارک وا سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے لیے ایک شراب کا گلاس خریدنے کے لیے تیار ہیں ۔

میکلینگھن کے ان ریمارکس پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ان کے خلاف نیا محاظ کھڑا ہوگیا ہے ، کئی افراد کے مطابق مذکورہ واقعے سے معاشرے میں پائے جانے والے تضاد کا پتہ لگتا ہے جہاں کسی مرد کو تو سزاملتی ہے تاہم عورت چھوٹ جاتی ہے ۔بعض افرا د نے میکلیگھن پربھی کرس گیل کی طرح جرمانہ عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :