وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کرینگے

اجلاس میں متعددعالمی رہنماء ،سیاستدان ،ممتازکاروباری شخصیات ،سماجی کارکن اورذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شریک ہونگے وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے

منگل 19 جنوری 2016 14:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس کل بدھ سے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں شروع ہو رہا ہے جو چار روز جاری رہے گا۔وزیراعظم نواز شریف اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس میں متعددعالمی رہنماء،سیاستدان ، ممتازکاروباری شخصیات ، سماجی کارکن اور ذرائع ابلاغ کے نمائندے شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

پناہ گزینوں کا بحران ، موسمیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی شرح سود اجلاس کے اہم موضوعات ہیں۔ ذرائع نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء “کو بتایا کہ وزیر اعظم اپنے دورے کے دور ان متعدد عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرینگے جن میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا جائیگا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی ختم کر انے کیلئے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں سے بھی آگاہ کرینگے

متعلقہ عنوان :