شور کوٹ ‘ نجی شوگر مل کا بوئلر پھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق ‘ سات زخمی ‘ چار کی حالت نازک
منگل 19 جنوری 2016 14:07
شور کوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) جھنگ کی تحصیل شورکوٹ میں نجی شوگر مل کا بوئلر پھٹنے سے 8 مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں ۔
(جاری ہے)
منگل کو تحصیل شور کوٹ کے علاقہ کینٹ میں قائم نجی شوگر مل میں کام کے دوران زوردار دھماکے سے بوئلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آٹھ مزدور جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے زخمیوں اور لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کر دیاگیا زخمیوں میں چار مزدوروں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جاں بحق مزدوروں میں دو بھائی بھی شامل ہیں ، جاں بحق مزدوروں میں محمد اسحاق اور محمد اسلم، حامد ، محمد سجاد، محمد اشرف، محمد سرفراز دو کی شناخت نہ ہو سکی ۔
۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں ۔واقعہ کے فورا بعد پولیس اور متعلقہ انتظامیہ جائے حادثہ پہنچ کرتحقیقات شروع کردی گئی ہے ادھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شورکوٹ میں ایک فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے کے واقعے میں مزدوروں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے اور متعلقہ حکام کو معاملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.