اسرائیل میں عیسائی اور مسلمانوں کیخلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ

منگل 19 جنوری 2016 13:46

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) اسرائیل میں کٹر قوم پرستوں کی جانب سے عیسائی اور مسلمان دونوں برادریوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ یروشلم میں خانقاہ پر عبرانی زبان میں عیسائیوں کے خلاف کلمات تحریر کیے گئے ۔

(جاری ہے)

کیتھولک چرچ کے ایک ترجمان نے کہا کہ جبلِ صہیون پر واقع ڈورمیشن ایبی کی در و دیوار پر اسرائیل دشمن کافر عیسائیوں کے لیے موت جیسی دھمکیاں لکھی گئی ہیں۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اس خانقاہ کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ 2014 میں اس کا فرنیچر اور صلیبیں نذرِ آتش کر دی گئی تھیں۔ اسرائیل میں کٹر قوم پرستوں کی جانب سے عیسائی اور مسلمان دونوں برادریوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہی نہیں بلکہ خود اسرائیلی انسانی حقوق کے کارکن بھی ان کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :