روس میں جوہری انجن والی خلائی گاڑی بنائی جائے گی

منگل 19 جنوری 2016 13:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) روس میں جوہری انجن والی خلائی گاڑی بنائی جائے گی۔ 2025 تک روس میں جوہری انجن والی خلائی گاڑی بنائے جانے کا منصوبہ ہے۔یہ کام وفاقی خلائی پروگرام کے مطابق سرانجام دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

خلائی صنعت کے ذرائع کے مطابق جوہری انجن بنانے کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہے، یوں نئی خلائی گاڑی متعینہ وقت تک بنائی جائے گی۔قومی خلائی کارپوریشن "روس کوسموس" کے ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جوہری انجن کا ڈھانچہ بنایا جا چکا ہے بلکہ اس کی آزمائش کی جا چکی ہے۔ سن 2018 میں جوہری ری ایکٹر کا پہلا نمونہ بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :