روس ،ماسکو میں برفباری،ٹریفک جام، پروازوں کی منسوخی،8ملی میٹر برف پڑ گئی

منگل 19 جنوری 2016 13:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) ماسکو میں پیر اور منگل کی درمیانی رات شدید برفباری شروع ہوئی جو جاری رہی ۔ماہرین موسمیات کے مطابق آٹھ ملی میٹر برف پڑ چکی ہے، اندازہ ہے کہ برف کی تہہ چھبیس سے تیس سینٹی میٹر دبیز ہو جائے گی۔شہر کی سڑکوں پر صورت حال بہت ناگوار ہے۔ہر جگہ ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائیور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹوں پر شکایت کر رہے ہیں کہ ٹریفک جام کی وجہ سے وہ وقت پر دفتر نہیں پہنچ پائیں گے۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کار کی بجائے میٹرو استعمال کیا جا سکتا ہے لیکن دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ میٹرو میں مسافروں کی تعداد اس قدر زیادہ ہو گئی ہے کہ وہاں بھی ٹریفک جام میں پھنسنے کا خدشہ ہے۔دریں اثناء قومی ائیر کمپنی "آئیروفلوت" برفباری اور برفانی طوفان کے باعث دسیوں پروازیں منسوخ کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :