آسٹریلیا میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

منگل 19 جنوری 2016 13:44

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) آسٹریلیا میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،واقعہ سڈنی شہر کے مغربی علاقے میں پیش آیا جہاں پولیس اسٹیشن میں آپریشن جاری تھا۔

(جاری ہے)

اچانک ایک شخص پولیس اسٹیشن میں داخل ہوا اور اس کا ایک سارجنٹ سے جھگڑ ا ہوگیا، اس دوران سارجنٹ نے اس شخص پر فائرنگ کر دی، شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔