کراچی،جناح ہسپتال کے 5رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی دباؤ کا شکار قرار دے دیا

منگل 19 جنوری 2016 13:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال کے 5رکنی میڈیکل بورڈ نے سابق وفاقی وزیر وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو نفسیاتی دباؤ کا شکار قرار دے دیا،ڈاکٹر عاصم حسین کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کو نیب حکام نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈاکٹر عاصم حسین کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا، ہسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر عاصم کے معائنے کے بعد انہیں نفسیاتی دباؤ کا شکار قرار دے دیا، جناح ہسپتال کے ماہر نفسیات پروفیسر اقبال آفریدی کے مطابق ڈاکٹر عاصم اس وقت شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،ڈاکٹر عاصم کو اس وقت نفسیاتی مسائل کا بھی سامنا ہے،جس پر ڈاکٹر عاصم حسین کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیاہے