امریکا کے شہر نیویارک میں ایک گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد ‘ خوف وہراس پھیل گیا

مرنے والوں میں کالج کی خاتون ایتھلیٹ سمیت دو کھلاڑی جبکہ ایک سابق طلب علم بھی شامل تینوں کی عمریں اکیس، چوبیس اور چوبیس سال بتائی جاتی ہیں ‘ پولیس

منگل 19 جنوری 2016 13:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) امریکا کے شہر نیویارک میں ایک گھر سے دو طلبہ سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں ۔مرنے والوں میں کالج کی خاتون ایتھلیٹ سمیت دو کھلاڑی جبکہ ایک سابق طلب علم بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں کی عمریں اکیس، چوبیس اور چوبیس سال بتائی جاتی ہیں ‘پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔امریکی میڈیا کے مطابق تینوں افراد کی لاشیں نیویارک کے کمیونٹی کالج کے قریب واقع ایک گھر سے ملی ہیں ۔پولیس نے بتایا کہ موت کی وجوہ کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :