بھارتی وزیر خارجہ کی اسرائیلی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات

منگل 19 جنوری 2016 13:23

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 جنوری۔2016ء) بھارت اوراسرائیل نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی وزیرمملکت برائے امورخارجہ سشما سوراج نے اسرائیل کے دورے کے دوران اسرائیلی صدر ریووین ریولین اوروزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سمیت اعلی اسرائیلی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی عہدیدار نے بتایا کہ ”فریقین نے اس بات سے اتفاق ظاہرکیا ہے کہ بھارت اوراسرائیل کے ارد گردکی صورتحال بے چینی اورعدم استحکام پرمبنی ہے اوران حالات میں دونوں ممالک کو دہشت گردی سے متعلق خطرات کا سامنا ہے،صورتحال کے تناظر میں اسرائیل اوربھارت کے درمیان روابط کو فروغ دینا ضروروی ہے “۔انہوں نے بتایا کہ فریقین نے اس بات سے بھی اتفاق ظاہر کیاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ” معلومات کے تبادلے“ کے عمل کو تیز کردیا جائیگا۔بھارتی وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارت اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اورہماری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید فروغ پذیر ہوں۔

متعلقہ عنوان :