بھارتی فلمسٹار عامر خان ایک مرتبہ پھر سے بھارتی نشانے پر۔۔

عامر خان نے بھارتی تشخص کو نقصان پہنچایا۔سیکرٹری صنعتی پالیسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 19 جنوری 2016 13:20

احمد آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : بھارتی سیکرٹری صنعتی پالیسی نے ایک مرتبہ پھر عامر خان سے متعلق محاذ کھول دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری صنعتی پالیسی امیتابھ کانت کا کہنا ہے کہ عامر خان نے بھارتی تشخص کو تباہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عامر خان کو انکریڈیبل انڈیا کے عہدے سے ہٹانا درست ہے ۔ سفیر کا کام برانڈ کو تباہ کرنا نہیں بلکہ برانڈ کی تشہپیر کرنا ہوتا ہے ، امیتابھ کانت کا کہنا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت سے متعلق عامر خان کے بیان کے بعد سیاح بھارت نہیں آئیں گے ۔