ایران کا تیل کی یومیہ پیداوار 5 لاکھ بیرل کرنے کا فیصلہ

منگل 19 جنوری 2016 13:11

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باوجود ایران نے عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ہی تیل کی پیداوار غیرمعمولی پیمانے پر بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں روزانہ 5 لاکھ بیرل بڑھانے کرنے کا حکم دیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی ایران پانچ لاکھ بیرل تیل یومیہ فروخت کرے گا۔

(جاری ہے)

ایران کی وزارت پٹرولیم کی ویب سائٹ”شانا“ کی جانب سے پٹرولیم کے نائب وزیر رکن الدین جوادی کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایران نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے علی الرغم تیل کی فروخت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سوموار کو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 2003ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی تھی، تاہم شام تک عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد مارکیٹ 29.50 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر بند ہوئی۔

متعلقہ عنوان :