لبنان میں جاری سیاسی بحران کے حل کا امکان،صدارتی امیدوار میچل عون کو مخالف امیدوار کی حمایت

منگل 19 جنوری 2016 13:11

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )لبنان میں ڈیڑھ سال سے جاری سیاسی بحران اور صدر کے چناوٴ میں ناکامی کے بعد ایک تازہ پیش رفت سامنے آئی ۔ اطلاعات کے مطابق لبنان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے صدارتی امیدوار میچل عون کے ایک حریف امیدوار دستبردار ہو گئے اور انہوں نے میچل عون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے بعد 20 ماہ سے صدر کے چناوٴ میں ناکامی کو ختم کرنے کا اہم موقع فراہم کیا ہے۔

(جاری ہے)

میچل عون کی ملاقات ”لبنانی فورسز“ کے سربراہ سمیر جع جع کے ہیڈ کواٹر میں ہوئی جس کے بعد دونوں رہ نماوٴں نے مشترکہ نیوز کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ سمیر جعجع نے صدراتی انتخاب کیدوڑ سے دستبردار اور پارلیمنٹ میں میچل عون کی حمایت کا اعلان کیا۔ لبنان کے سیاسی حلقوں کے لیے یہ اہم خبر ہے کیونکہ اس کے بعد صدر کے انتخاب کی راہ ہموار ہوئی ہے۔دستبردار ہونے والے امیدوار سمیر جعجع نے کہا کہ انہوں نے بڑے غور خوض اور پارٹی قیادت سے صلاح مشورے کے بعد فیصلہ کیا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ میں میچل عون کی حمایت کرے گی تاکہ ملک میں سیاسی استحکام کو یقینی بنانے اور موجودہ سیاسی بحران کو ختم کرنے کی راہ ہموار ہو سکے۔