شام سے متعلق امن بات چیت ملتوی ہو سکتی ہے،سفارتکار

منگل 19 جنوری 2016 13:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء )اقوام متحدہ میں سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ شام سے متعلق آئندہ ہفتے ہونے والے امن مذاکرات التوا کا شکار ہوسکتے ہیں کیونکہ عالمی طاقتوں کے مابین اس معاملے تکرار جاری ہے کہ شامی حزب مخالف کے کن ارکان کو دینی چاہیے۔یہ بات چیت 25 جنوری کو جنیوا میں طے ہے لیکن ابھی تک اس بارے میں دعوت نامے ارسال نہیں کیے گئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق کا کہنا ہے کہ اجلاس کے لیے 25 تاریخ ہی ابھی تک طے ہے۔صحافیوں سے گفتگو میں فرحان نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل بان کی مون نے ان ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ سمجھوتے پر اتفاق کے لیے دگنی کوشش کریں۔ جنیوا میں ہونے والے اجلاس میں 17 ممالک شریک ہو رہے ہیں جن میں امریکہ اور روس بھی شامل ہیں جو کہ شام کی خانہ جنگی میں دو مختلف فریقوں کے حامی ہیں۔ ان میں سعودی عرب اور ایران بھی شریک ہیں جو خطے کو دو حریف طاقتیں ہیں۔اس اجلاس کا مقصد شام میں ایک عبوری حکومت کا قیام ہے جس سے توقع ہے کہ ملک میں جمہوریت کی واپسی کی راہ ہموار ہو گی۔