افغانستان میں پارلیمانی انتخابات اکتوبر میں کرانے کا فیصلہ
گزشتہ سال ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات رواں سال 15 اکتوبر کو ہوں گے
منگل 19 جنوری 2016 13:10
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء ) افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد یوسف نورستانی نے کہا کہ گزشتہ سال ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات رواں سال 15 اکتوبر کو ہوں گے۔افغانستان میں گزشتہ سال ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات رواں سال 15 اکتوبر کو ہوں گے۔اس بات کا اعلان افغانستان کے خود مختار الیکشن کمیشن کے سربراہ احمد یوسف نورستانی نے کیا۔
افغان پارلیمان کی پانچ سالہ مدت گزشتہ سال جون میں ختم ہو گئی تھی تاہم سلامتی کی صورت حال اور 2014 میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے بعد شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے حوالے سے تحفظات کی وجہ سے پارلیمانی انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔صدر اشرف غنی نے گزشتہ سال پارلیمان کے مدت آئندہ انتخابات تک بڑھانے کا حکم جاری کیا تھا، جسے کئی افغان شہریوں نے اس بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا کہ کیا صدر قانونی طور پر پارلیمان کی مدت میں اضافے کا فرمان جاری کر سکتے یا نہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
آسڑیلین پاکستانی نینشل ایسوی ایشن اپنا کے زیر اہتمام عید کے موقع پرقیونسلنڈ میں سال 2023 میں سماجی ،معاشرتی اور مذہبی خدمات پر اپنا عید ایوارڈ دیے
-
حماس قیادت دوحا میں رہے گی، قطرکا دو ٹوک پیغام
-
ایران چند ہفتوں میں جوہری ہتھیار تیار کرسکتا ہے،آئی اے ای اے
-
امریکہ، طالب علموں سے زیادتی کرنے والی 25 خواتین اساتذہ گرفتار
-
روس اورچین نے باہمی تجارت کیلئے ڈالرکا استعمال ختم کردیا
-
امریکی سینیٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے لئے قانون سازی کی منظوری دے دی
-
ایپل کا آن لائن ایونٹ کے انعقاد کا اعلان
-
ٹیسلا نے 4 ماہ قبل بنائی گئی یو ایس گروتھ ٹیم کو فارغ کردیا
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان سے سری لنکا کے دورے پر پہنچ گئے
-
شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کو نئی شاہی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں
-
بھارت کا میڈیا عوام کے مسائل اجاگر کرنے کے بجائے مودی کے گن گاتا ہے،راہول گاندھی
-
تارکین وطن کے حوالہ سے صورتحال پر مغرب میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، ایلون مسک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.