سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی خصوصی عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی

منگل 19 جنوری 2016 13:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے غداری کیس میں سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی خصوصی عدالت کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ منگل کو سپریم کورٹ میں غداری کیس سے متعلق سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔ عبدالحمید ڈوگر کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے تین نومبر کے اقدام کا ذمہ دار مشرف کو ٹھہرایا خصوصی عدالت کا فیصلہ معطل کیا جائے تاہم عدالت نے سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ ہم نوٹس جاری کررہے ہیں فیصلہ معطل نہیں کریں گے۔